• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56137

    عنوان: ایک محلے میں مسجد کا امام حیات النبی کا قائل نہیں اور مختلف اوقات میں اس کا اظہار بھی کرتا رہتا ہے، ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: ایک محلے میں مسجد کا امام حیات النبی کا قائل نہیں اور مختلف اوقات میں اس کا اظہار بھی کرتا رہتا ہے، ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 56137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 52-71/L=1/1436-U قبروں میں انبیا کا حیات ہونا تواتر ادلہ سے ثابت ہے، حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بلا تاویل انکار کرنے والا بدعتی ہے، ایسے شخص کی اقتدا میں نماز مکروہ ہوگی، قال السیوطی: حیاة النبي صلی اللہ علیہ وسلم في قبرہ ھو وسائر الأنبیاء معلومة عندنا علما قطعیا لما قام عندنا من الأدلة في ذلک وتواترت بہ الأخبار(الحاوي للفتاوی: ۲/۱۴۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند