• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12843

    عنوان:

    زید بیٹھ کر پہلی صف کے کنارے پر نماز با جماعت ادا کرتا ہے۔ جب امام تکبیر تحریمہ کہتا ہے تو زید اوردوسرے مقتدیوں کے درمیان بہت فاصلہ ہوتاہے۔ (۱)کیا زید کی اقتدا درست ہے؟ (۲)ایک ہی صف میں دو مقتدیوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ کتنے فاصلہ کی تحدید ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 789=617/ل

    (۱) جی ہاں! درست ہے، مگر مکروہ ہے۔

    (۲) حدیث شریف میں نماز کے لیے کھڑے ہوتے وقت مونڈھوں کے ملانے اورخلا کو پر کرنے کا حکم ہے، دو مقتدیوں کے درمیان اتنا فاصلہ جس سے خلل ہو مکروہ ہے۔ قال علیہ السلام: توسطوا الإمام وسدُوا الخلل

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند