• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56110

    عنوان: کیا عصر اور فجر کی نماز کے بعد کوئی دوسری نماز نفل یا قضائے عمری پڑھ سکتے ہیں؟ جزاک اللہ

    سوال: کیا عصر اور فجر کی نماز کے بعد کوئی دوسری نماز نفل یا قضائے عمری پڑھ سکتے ہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 56110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 19-19/Sd=1/1436-U صبح صادق کے بعد سے طلوع آفتاب تک اورعصر کی نماز کے بعد سے غروب آفتاب تک نفل نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، البتہ ان دونوں وقتوں میں قضائے عمری پڑھنا درست ہے؛ لیکن سورج نکلنے اور غروب ہونے کے وقت قضاء نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے۔ قال الحصکفي: وکرہ نفل - بعد صلاة فجر وصلاة عصر- لا یکرہ قضاء فائتة، وکذا بعد طلوع فجر سوی سنتہ إلخ ․ قال ابن عابدین: قولہ: ”کرہ“ الکراةُ ہنا تحریمیة، کما صرح بہ في الحلبة- وقولہ: ”بعد صلاة فجر وعصر“ أي إلی ما قبل الطلوع والتغیر․ وقال الحصکفي: وکرہ تحریما -صلاة مطلقًا ولو قضاءً أو واجبة أو نفلاً - مع شروق واستواء- وغروب (الدر المختار مع رد المحتار: ۳۰/ ۳۷/۲، وکذا فيالفتاوی الہندیة: ۱/۱۰۹، کتاب الصلاة، الأوقات التی تکرہ فیہا الصلاة، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند