• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 43587

    عنوان: قضائے عمری

    سوال: میں یہ پوچھنا کھاتا ہوں کہ اگر کسی کی نماز اور صوم کی قضا کتنی عمر سے شروع ہوتی ہے ؟

    جواب نمبر: 43587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 274-214/B=2/1434 شریعت اسلام میں بالغ ہونے کی عمر 15 سال کی بتائی گئی ہے، اور اس سے قبل کوئی علامت مثل احتلام پائی گئی تو اس وقت سے بالغ ہونے کا حکم عائد ہوگا۔ اگر بالغ ہونے کے بعد سے نمازیں نہیں پڑھیں ہیں یا روزہ نہ رکھا اور اب قضائے عمری پڑھتا اور روزہ رکھتا ہے تو بالغ ہونے کے بعد سے اپنی نمازوں اور روزوں کی حساب لگاکر نماز پڑھے اور روزہ رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند