• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608904

    عنوان:

    امام رکوع میں ہو تو شامل ہونے کا طریقہ

    سوال:

    سوال : اگر امام صاحب رکوع یہ سجدے میں ہو تو تکبیرِ تحریمہ کہکر رکوع یہ سجدے میں جائیں یا بغیر تکبیرِ تحریمہ کہے ؟

    جواب نمبر: 608904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 661-486/D=06/1443

     پہلے تکبیر تحریمہ کہے پھر دوسری تکبیر کہتے ہوئے رکوع یا سجدہ میں جائے یہ بہتر ہے۔

    اور اگر حالت قیام میں ایک ہی تکبیر کہہ کر پھر رکوع میں چلا جائے تو بھی نماز درست ہوگئی اور رکعت مل گئی۔ (فتاوی دارالعلوم: 20/261، مکتبہ دارالاشاعت کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند