• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42903

    عنوان: نماز کے بارے میں

    سوال: حضرت میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ ایک شخص جس کا تعلّق بریلوی دعوت اسلامی سے ہے اور یہ شخص اللہ تعالی کے علاوہ غیر اللہ کو حاضر ناظر اور مختار کلّ کہتا ہو اور اور علماء دیوبند کی شان میں غلط الفاظ کہتا ہو ، کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 42903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 6-8/N=2/1434 ایسے بدعتی شخص کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے، اسکے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔ درمختار (مع الشامي: ۲/۲۹۸، ۲۹۹ زکریا) میں ہے: ویکرہ․․․ إمامة ․․․ مبتدع أي: صاحب بدعة، وہي اعتقاد خلال المعروف عن الرسول لا بمعاندة بل بنوع شہبة إھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند