• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24797

    عنوان: کیا ایسے امام کے پیچھے تراویح پڑھنا درست ہے جو پینٹ پہنتا ہے اور اس سے محبت کرتاہے ؟ ایسے حافظ کے پیچھے تراویح ہوگی یا نہیں ؟

    سوال: کیا ایسے امام کے پیچھے تراویح پڑھنا درست ہے جو پینٹ پہنتا ہے اور اس سے محبت کرتاہے ؟ ایسے حافظ کے پیچھے تراویح ہوگی یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 24797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1300=1300-9/1431

    پینٹ مسنون لباس نہیں ہے او راگر پینٹ اتنا چست ہو کہ جس سے واجب الستر اعضا کی ساخت نظر آتی ہے تو اس کا پہننا بھی جائز نہیں، اور غیرشرعی لباس سے محبت کرنا اور بھی خطرناک ہے، امام کو اس سے احتراز لازم ہے ورنہ اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند