• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 54114

    عنوان: جماعت ثانیہ

    سوال: مسجد میں جماعت ثانیہ چل رہی ہو تو کیا اسی کے ساتھ تراویح کی جماعت کھڑی کی جاسکتی ہے؟ کچھ لوگ جماعت چھوٹ جانے پر آکر دوسری جماعت بناکر نماز پڑھنا شروع کردیتے ہیں، خلیج میں اکثر ایسا ہوتاہے، دوسری ، تیسری جماعت چلتی رہتی ہے۔ کیا دو جماعتیں ایک ہی مسجد میں جائز ہیں؟ یا ہمیں جاری جماعت کے ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہئے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 54114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1210-834/L=10/1435-U مسجدِ محلہ جس میں نماز اپنے اوقاتِ مقررہ پر ادا کی جاتی ہو اس میں جماعتِ ثانیہ مکروہ ہے، بعد میں آنے والے لوگوں کو چاہیے کہ فرداً فرداً اپنی نماز ادا کریں؛ اس لیے جاری جماعت کے ختم ہونے کا انتظار نہ کیا جائے، جب پہلی جماعت جو اصل ہے ختم ہوجائے تو تھوڑی دیر توقف کرکے جس میں لوگ سنن ادا کرلیں تراویح کی جماعت شروع کردی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند