• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 55667

    عنوان: نماز میں ہاتھ باندھنے کا کیا طریقہ ہے؟ مدلل مع درجات ادلہ بالتفصیل فرمائیں۔

    سوال: نماز میں ہاتھ باندھنے کا کیا طریقہ ہے؟ مدلل مع درجات ادلہ بالتفصیل فرمائیں۔

    جواب نمبر: 55667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1760-1485/B=12/1435-U ”وصفة الوضع أن یجعل باطن کف الیُمنی علی ظاہر کف الیسری محَلَّقًا بالخنصر والإبہام علی الرسغ“ طحطاوی علی مراقی الفلاح (ص۲۵۸) اس فقہی عبارت سے معلوم ہوا کہ ہاتھ باندھتے وقت اپنے داہنے ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ پر اس طرح رکھے کہ چھوٹی انگلی اور انگوٹھے کا اپنے بائیں گٹے پر حلقہ بنالے، یہی مختار قول ہے۔ اگر کسی نے صرف داہنے ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہتھیلی کی پشت پر رکھ لیا اور حلقہ نہیں بنایا تو یہ بھی درست ہے۔ حدیث میں دونوں طریقے مروی ہیں، پہلا طریقہ زیادہ اولی ہے کیونکہ اس میں دونوں حدیثوں پر عمل ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند