• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 48858

    عنوان: عرض یہ ہے کہ کیا داڑھی کاٹنے والے ، ننگے سر باہر گھومنے والے اور ٹخنے سے نیچے پاجامہ پہننے والے کے پیچھے نماز ادا کرنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) عرض یہ ہے کہ کیا داڑھی کاٹنے والے ، ننگے سر باہر گھومنے والے اور ٹخنے سے نیچے پاجامہ پہننے والے کے پیچھے نماز ادا کرنا کیسا ہے؟ (۲) کیا نماز درست ہوجائے گی؟ (۳) اور شخص کو امامت کرنی چاہئے ، (۴) لیکن اگر کہیں مجبوری ہو تو پھر شریعت کیا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 48858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1655-1208/H=12/1434-U (۱) مکروہ تحریمی ہے۔ (۲) کراہتِ تحریمی کے ساتھ ہوگی۔ (۳) ایسے شخص کو امامت نہ کرنی چاہیے البتہ سچی پکی توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلے تو پھر امامت میں کراہت کا حکم باقی نہ رہے گا۔ (۴) کیا مجبوری ہے؟ اس کو صاف لکھ کر معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند