• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20034

    عنوان:

    کیا نماز میں درود کے بعد دعا کے لیے سید الاستغفار کو پڑھا جاسکتاہے؟ (۲)نماز کی ایک رکعت میں صرف ایک بڑی آیت پڑھی جاسکتی ہے جیسے سورہ زمر کی آیت نمبر53، سورہ آل عمران کی آیت نمبر 26یا 27؟ (۳)کیا سورہ یسین کی پہلی آیت یسین مکمل آیت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 475=326-4/141

    (۱) جی ہاں! سید الاستغفار کو پڑھا جاسکتا ہے۔

    (۲) نماز کی ایک رکعت میں ایک بڑی آیت پڑھی جاسکتی ہے: ولو قرأ آیة طویلة في الرکعتین فالأصح الصحة اتفاقا (درمختار)

    (۳) جی ہاں! یٰسین مکمل آیت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند