• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52441

    عنوان: کچھ لوگ فرض نماز کے بعد زور سے کلمات پڑھتے ہیں تو کچھ لوگ امام کے پیچھے زور زور سے آمین پڑھتے ہیں

    سوال: کچھ لوگ فرض نماز کے بعد زور سے کلمات پڑھتے ہیں تو کچھ لوگ امام کے پیچھے زور زور سے آمین پڑھتے ہیں ، مثال کے طورپر جب میں یو پی میں تھا تو وہاں لوگ نماز کے بعد کچھ نہیں باس خاموشی سے دعا پڑھتے ہیں اور یہاں کشمیر میں زور زور سے آمین پڑھتے ہیں تو خود ہم دیوبندیوں میں ایک رائے نہیں ہے، اس بارے میں سنت طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 52441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 755-774/N=7/1435-U فرض نمازوں کے بعد بآوازِ بلند کلمہ طیبہ وغیرہ پڑھنا یا زور سے آمین کہنا شریعت کی نظر میں قابل ترک ہے، فرض نمازوں کے بعد صرف سری طور پر دعا کرنی چاہیے، یہی سنت وافضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند