• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46361

    عنوان: کیا لاؤڈ اسپیکر سے آپ مسجد کے علاوہ کسی اور کام میں استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا لاؤڈ اسپیکر سے آپ مسجد کے علاوہ کسی اور کام میں استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 46361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1009-1009/M=8/1434 مسجد کا لاوٴڈ اسپیکر اذان، نماز، خطبہ وغیرہ کے لیے ہوتا ہے، اس کو انھیں کاموں میں استعمال کرنا چاہیے، بوقت ضرورت مصالح مسجد سے متعلق کوئی اعلان بھی کیا جاسکتا ہے، مسجد کے علاوہ کسی اور کام سے مراد کیا ہے؟ وضاحت کے ساتھ سوال کیجیے تواس کا حکم تحریر کیا حاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند