• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24937

    عنوان: فرض نماز کے بعد امام اونچی آواز سے دعا مانگتا ہے اورمقتدی آمین پکارتے ہیں، کیا یہ ثابت ہے؟ اگر ہاں تو سند درکار ہے۔ اگر نہیں تو کیا یہ بدعت ہے؟ یہ عمل بریلوی، اکثر دیوبندی اور بعض غیرمقلدین کی مسجد میں ہوتا ہے۔

    سوال: فرض نماز کے بعد امام اونچی آواز سے دعا مانگتا ہے اورمقتدی آمین پکارتے ہیں، کیا یہ ثابت ہے؟ اگر ہاں تو سند درکار ہے۔ اگر نہیں تو کیا یہ بدعت ہے؟ یہ عمل بریلوی، اکثر دیوبندی اور بعض غیرمقلدین کی مسجد میں ہوتا ہے۔

    جواب نمبر: 24937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1436=1019-9/1431

    فرض نمازوں کے بعد ہرشخص کو تنہا تنہا سراً دعا کرنی چاہیے، فرض نمازوں کے بعد امام کا بآوازِ بلند دعا کرنا اور مقتدیوں کو آمین آمین کہنے کا پابند بنانا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند