• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19405

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا اگر فجر کی نماز یا کوئی اور نماز قضا ہوجائے تو اسے اسی دن کی نماز کے ساتھ ملایا جاسکتا ہے یعنی اس نماز کو اسی دن لوٹایا جاسکتا ہے کسی اور نماز کے بعد یا نہیں؟ یا اگلے دن لوٹانا لازم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 166=147-2/1431

    جی ہاں! قضا شدہ اسی دن لوٹا سکتے ہیں، بلکہ اگر وہ شخص جس کی نماز قضا ہوئی ہے، صاحب ترتیب ہے یعنی بالغ ہونے کے بعد سے اس کی چھ نمازیں نہیں چھوٹی ہیں تو اس کو اسی دن دوسری نماز سے پہلے لوٹانا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند