• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46993

    عنوان: تکبیر میں حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح جب کہتے ہیں تو گردن کو گھمانا ہے یا نہیں؟

    سوال: تکبیر میں حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح جب کہتے ہیں تو گردن کو گھمانا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 46993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1290-880/L=11/1434-U بعض فقہاء نے اذان کی طرح اقامت میں بھی حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح پر دائیں بائیں چہرہ پھیرنے کو مستحب لکھا ہے، لہٰذا پھیرلینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند