• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65463

    عنوان: کیا قبلہ رخ ہو کر نماز ضروری ہے؟

    سوال: میں ریاچوٹی، کڈاپا، آندھراپردیش، میں رہتاہوں، ہم پچھم کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے ہیں جو قبلہ رخ نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا قبلہ رخ ہو کر نماز ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 65463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 710-710/M=7/1437 صحت نماز کے لیے استقبال قبلہ (قبلہ رخ ہوکر نماز پڑھنا) شرط ہے، جہاں قبلہ معلوم نہ ہو مشتبہ ہوجائے وہاں تحری (غور وفکر) کرکے نماز پڑھنے کا حکم ہے، صورت مسئولہ میں جب آپ پچھم کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے ہیں تو صحیح ہے، وہ قبلہ رخ کیوں اور کس طرح نہیں ہے یہ سمجھ میں نہیں آیا؟ اگر کسی مسجد کے متعلق سوال ہے کہ وہ قبلہ رخ نہیں ہے یا منشأ سوا ل کچھ اور ہے تو واضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند