عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 602140
ربنا آمنا بما انزلت الیك واتبعنا الرسول پڑھ دیا تو نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
سورہ آل عمران کی آیت نمبر 53، ربنا آمنا بما انزلت کے بعد واتبعنا الرسول ہے لیکن امام صاحب نے بما انزلت کے بعد الیک کا نماز میں اضافہ کردیا تو نماز فاسد ہوئی یا نہیں؟
جواب نمبر: 60214024-Jan-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 382-296/D=06/1442
نماز فاسد نہیں ہوئی۔ قال فی الدر: ولو زاد کلمةً أو نقص کلمةً ․․․․․․ لم تفسد ما لم یتغیر المعنی الخ (الدر مع الرد: 2/396)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ نماز میں تشہد کے بعد جب ہم درود ابراہیم اور دعا پڑھتے ہیں تب ہمارے سیدھے ہاتھ کی تشہد کی انگلی کی پوزیشن کیا ہونی چاہیے؟ یعنی تشہد کے بعد سے لے کر سلام پھیرنے تک انگلی کیسی رکھنی چاہیے؟ ہمیں سبھی انگلیوں کو سیدھا کرلینا چاہیے یا پھر مٹھی بندھی ہوئی رکھ کرتشہد انگلی کو اشارہ رکھنا چاہیے؟ ویسے اس بارے میں آپ کی ویب سائٹ پر کچھ جانکاری ملتی ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس کے ثبوت میں کچھ حدیث مل جائے یا فقہ حنفی سے کچھ مل جائے تو بات پکی ہوجائے۔
5630 مناظرسنن ونوافل پڑھتے وقت بیوی شوہر کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟
2294 مناظر