• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10366

    عنوان:

    ہمارے یہاں ایک لڑکا تراویح کی نمازپڑھاتاہے کیوں کہ وہ حافظ ہے وہ رمضان کے علاوہ داڑھی نہیں رکھتا۔ اگر وہ نہیں پڑھائے گا تودوسرے لوگ جن کی داڑھی ٹھیک ہے اور علم بھی ہے لیکن حافظ نہیں قرآن مکمل نہیں کرسکیں گے۔ اس بارے میں رہبری فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 169=154/ ب

    جن کی داڑھی ٹھیک ہے اور علم بھی ہے اسی کے پیچھے نماز پڑھیں، قرآن کا مکمل سننا ضروری نہیں ہے، الم تر کیف سے پڑھ لیں، داڑھی کٹانے والے امام کے پیچھے اقتداء کرنا مکروہ تحریمی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند