• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51946

    عنوان: كیا اجنبیہ لڑكی سے ملاقات ركھنے والا امامت كرسكتا ہے؟

    سوال: میرے آفس میں ایک لڑکی کام کرتی تھی، اب وہ اور جگہ کام کرتی ہے ، اس کی ایک لڑکے کے ساتھ دوستی ہے، اور میں ان دونوں سے ہفتے میں ایک بار ملتاہوں، لڑکی کے ساتھ میرا صرف آفس والا تعلق ہے، تو کیا میرے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 51946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 0000-0000/M=5/1435-U اجنبیہ لڑکی سے ملاقات بند کردیں اور سابق میں جو کچھ ہوا اس پر توبہ استغفار کریں، تو آپ کے پیچھے نماز درست ہے ورنہ امامت میں کراہت آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند