• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46451

    عنوان: قصر کی نماز کتنے میل اور کتنے کلو میٹر پر پڑھی جائے گی اور قصر کی قضا کو اصل مقام پر قضا پڑھی جائے گی یا پوری پڑھی جائے گی؟ براہ کرم، جوا ب دیں۔

    سوال: قصر کی نماز کتنے میل اور کتنے کلو میٹر پر پڑھی جائے گی اور قصر کی قضا کو اصل مقام پر قضا پڑھی جائے گی یا پوری پڑھی جائے گی؟ براہ کرم، جوا ب دیں۔

    جواب نمبر: 46451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1160-1071/N=10/1434 (۱) سفر شرعی کی کم ازکم مسافت سوا ستتر کلومیٹر ہے۔ (۲) حالت سفر میں جو نماز قضا ہوجائے وہ قصر ہی پڑھی جاتی ہے، خواہ وہ سفر میں پڑھی جائے یا گھر پہنچ کر پڑھی جائے، ملتقی الأبحر (مع المجمع والدر المنتقی، ۱/۲۴۳، ط دار الکتب العلمیہ بیروت) میں ہے: ”وفائتة السفر تقضی في الحضر رکعتین“ اھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند