• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36349

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ عصر کی نماز کے بعد نفل یا فرض نماز پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟ ذرا جلدی جواب عنایت فرمائیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عصر کی نماز کے بعد نفل یا فرض نماز پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟ ذرا جلدی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 126=78-2/1433 نفل نماز بعد نماز عصر نہ پڑھی جائے، البتہ فوت شدہ قضا نماز کسی کے ذمہ واجب ہو اور اس کو پڑھے تو گنجائش ہے، مگر گھر میں یا دوسری کسی ایسی جگہ پڑھے کہ لوگوں کی نظر نہ پڑے کیونکہ دیکھنے والے اس کو قضا ہی سمجھیں گے اور گناہ کو ظاہر کرنا مستقل ایک گناہ ہے، کہ جو شرعاً مذموم ومکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند