• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 28066

    عنوان: مغرب کی نماز کاوقت غروب آفتاب کے وقت کے بعد تقریبا کتنے منٹ تک رہتاہے؟سردی اور گرمی دونوں موسم کا بتائیں۔

    سوال: مغرب کی نماز کاوقت غروب آفتاب کے وقت کے بعد تقریبا کتنے منٹ تک رہتاہے؟سردی اور گرمی دونوں موسم کا بتائیں۔

    جواب نمبر: 28066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1738=1738-1/1432

    غروب آفتاب کے بعد جانب مغرب میں کچھ دیر تک آسمان پر سرخی رہتی ہے، پھر کچھ دیر تک سفیدی رہتی ہے، مغرب کی نماز کا وقت سفیدی ختم ہونے پر ختم ہوجاتا ہے، ہمارے اطراف میں مغرب کاوقت عامةً ڈیڑھ گھنٹے سے کچھ کم رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند