• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24403

    عنوان: میں حیدرآباد سے ہوں، میں نے سنا ہے کہ مائک سے نماز پڑھنا مکروہ ہے ، کیا یہ درست ہے یا غلط؟جب میں کیمرہ فون رکھ کر نماز پڑھی جائے تو نماز قابل قبول ہوگی یا نہیں؟

    سوال: میں حیدرآباد سے ہوں، میں نے سنا ہے کہ مائک سے نماز پڑھنا مکروہ ہے ، کیا یہ درست ہے یا غلط؟جب میں کیمرہ فون رکھ کر نماز پڑھی جائے تو نماز قابل قبول ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 24403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1572=1231-9/1431

    اگر آدمی تھوڑے ہیں، امام کی تکبیرات کی آواز تمام مقتدیوں تک پہنچ جاتی ہے تو مائک کی ضرورت نہیں۔ بلاضرورت نماز کے اندر مائک استعمال کرنا مکروہ ہے۔ کیمرہ فون آلہٴ لہو ولعب میں شامل ہے، اس کا گھروں میں یااپنی جیب میں رکھنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند