عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 48653
جواب نمبر: 48653
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1432-1431/N=12/1434-U (۱) ظہر میں پہلے چار رکعت سنتیں فرض سے پہلے ہی پڑھنے کی کوشش کیا کریں، اور اگر کبھی فرض سے پہلے نہ پڑھی جاسکیں تو فرض کے بعد پڑھ لیا کریں، دو رکعت سنتوں کے بعد پڑھیں یا اس سے پہلے دونوں طرح جائز ہے، البتہ افضل یہ ہے کہ دو رکعت سنتوں کے بعد پڑھیں، پہلے کی چار رکعت سنتیں بالکل نہ چھوڑیں۔ (۲) ہرگز نہیں، وہ پیسے واجب التصدق ہیں، لہٰذا بلانیت ثواب وہ سود کے پیسے غربا ومساکین ہی کو دیدیں، وہ پیسے کسی طرح اپنے استعمال میں ہرگز نہ لائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند