• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 38468

    عنوان: کیا سجدہ میں جاکے دعا مانگنا جائز ہے؟نماز میں نہیں بلکہ نماز کے علاوہ ایسے سجدہ میں جاکے دعا مانگنا جائز ہے؟ اس حال میں دعا مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: کیا سجدہ میں جاکے دعا مانگنا جائز ہے؟نماز میں نہیں بلکہ نماز کے علاوہ ایسے سجدہ میں جاکے دعا مانگنا جائز ہے؟ اس حال میں دعا مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 38468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 845-697/B=5/1433 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو سجدہ میں دعا مانگنے کی روایات ملتی ہیں اس سے مراد نفلوں کے سجدوں میں عربی کے اندر دعائے ماثورہ کا مانگنا مراد ہے، الگ سے سجدہ گرکے اردو میں دعا مانگنا کہیں کسی حدیث سے ثابت نہیں۔ ویسے بعض حضرات نے صرف سجدہ میں جاکر دعا مانگنے کی اجازت دی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند