• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 16119

    عنوان:

    میرے گھٹنے کی پیوند کاری ہوئی ہے ، میں قعدہ میں بیٹھ نہیں سکتاہوں اور میں پلانٹی نہیں کرسکتاہوں۔ تومیں اس حالت میں کیسے نماز پڑھ سکتاہوں، کیا میں کرسی پر بیٹھ سکتاہوں؟ اگر ہاں، تو سجدہ کے لیے میں کیا کروں گا، میں اس کو کیسے کروں گا؟ میں قیام،رکوع ، قومہ کرسکتاہوں۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1492=1168/1430/ل

    آپ مذکورہ بالا مجبوری کی صورت میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں، اور اشارہ سے رکوع وسجدہ کرکے نماز ادا کرسکتے ہیں، رکوع میں سر تھوڑا جھکائیں اور سجدہ میں اس سے کچھ زیادہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند