• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40965

    عنوان: سری نماز میں دل میں سورہٴ فاتحہ غور کرنے میں مضائقہ نہیں ہے

    سوال: میں حنفی فقہ سے تعلّق رکھتا ہوں -بہت سی روایتوں اور اماموں جیسے حنبل،ما لک ، اور امام یوسف کے فتووں سے لگتا ہے کہ امام کے پیچھے ساری نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنا چاہیے، جیسا کہ ابو ہریرہ کی روایت میں ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عہنہ نے لوگو ں سے کہا کہ امام کے پیچھے قراَت مت کیا کرو تو لوگو ں نے کہا کہ سری نماز میں ؟تو انہوں نے جواب دیا کہ ساری نماز میں دل میں پڑھا(غور کیا ) کرو، اور میں بھی سری نماز میں سورة فاتحہ دل میں پڑھتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں سری نماز میں دل میں سورة فاتحہ غور کرتا ہوں تو یہ درست ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 40965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1363-868/L=10/1433 سری نماز میں دل میں سورہٴ فاتحہ غور کرنے میں مضائقہ نہیں ہے، بلکہ اس میں نماز میں ذہن کے دوسری طرف جانے سے بھی حفاظت ہے، جہری نماز ہو یا سری اس میں زبان سے قراء ت منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند