• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 38101

    عنوان: بغیر ٹوپی كے نماز

    سوال: نماز میں ٹوپی نہ اوڑھنے سے نماز ہوجاتی ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں ہوتی تو مہربانی کرکے قرآن وو حدیث کی روشنی میں بیان فرمادیں۔اور نصف آستین کے ساتھ نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 38101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 675-582/B=5/1433 نماز ٹوپی اوڑھے بغیر ننگے سر ہوجاتی ہے، اگر لاپرواہی میں ننگے سر نماز پڑھی تو یہ خلاف اولیٰ یعنی مکروہ تنزیہی ہے، اور اگر عاجزی وانکساری ظاہر کرنے کے لیے ٹوپی نہیں اوڑھی تو یہ بلاکسی کراہت درست ہے۔ نصف آستین کے ساتھ بھی نماز ہوجاتی ہے، مگر صاحب درمختار نے لکھا ہے کہ مکروہ ہوتی ہے، اس لیے کمالِ ادب یہ ہے کہ پوری آستین کا کرتا پہن کر نماز پڑھے، ویسے بھی کام کاج اور مزدوری کرتے وقت لوگ نیم آستین پہن کر کام کرتے ہیں، اس لیے یہ نیم آستین ثیاب بذلہ میں داخل ہے اور ثیاب بذلہ میں نماز مکروہ ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند