• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167589

    عنوان: قعدہٴ اخیرہ میں اگر امام كھڑا ہوجائے اور لقمہ ملنے پر واپس بیٹھ جائے تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال: چار رکعت والی نماز میں اگر چوتہی رکعت پر نا بیٹھ کر قیام کر لے پھر لقما ملنے کے بعد واپس تشہد میں آگئے تو کیا نماز ہو گی؟

    جواب نمبر: 167589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:360-303/sd=4/1440

     اگر چوتھی رکعت میں نہ بیٹھ کر امام صاحب کھڑے ہوگئے ؛لیکن پانچویں رکعت کے سجدے سے پہلے پہلے لقمہ ملنے پر واپس آگئے اور سجدہ سہو کرلیا، تو نماز ہوجائے گی۔ ولو سہا عن القعود الأخیر کلہ أو بعضہ عاد ۔۔۔۔مالم یقیدھا بسجدة لأن مادون الرکعة محل الرفض وسجد للسہو لتاخیر القعود۔ ( شامی : ۵۵۰/۲، ۵۵۱، ط: زکریا ، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند