• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10064

    عنوان:

    ہمارے ہا سٹل میں مسجد ہے جہاں اذان اور نماز ہوتی ہے، یہاں چند لوگ ہرنماز کے وقت تمام کمروں میں جاکر نماز کی طرف بلاتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟ یا نماز کی طرف بلانے کا طریقہ صرف اذان ہی ہے۔

    سوال:

    ہمارے ہا سٹل میں مسجد ہے جہاں اذان اور نماز ہوتی ہے، یہاں چند لوگ ہرنماز کے وقت تمام کمروں میں جاکر نماز کی طرف بلاتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟ یا نماز کی طرف بلانے کا طریقہ صرف اذان ہی ہے۔

    جواب نمبر: 10064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 78=79/ ب

    نماز کے واسطے اطلاع دینے کے لیے اصل تو اذان ہی ہے، لیکن اس کے باوجود لوگ جماعت سے نماز کے لیے نہیں آتے ہیں تو انھیں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا عادی بنانے کے لیے ہوسٹل کے کمروں سے لوگوں کو کبھی کبھار بلالینا درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند