• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146679

    عنوان: سورہٴ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنا؟

    سوال: کیا نماز میں سورہٴ فاتحہ کے بعد کوئی دوسری سورہ پڑھنے سے پہلے تسمیہ کا پڑھنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 146679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 269-190/SN=3/1438

     

    ضروری تو نہیں، لیکن پڑھ لینا بہتر ہے۔ لاتسنّ بین الفاتحة والسورة مطلقا ولو سریّة ولاتکرہ اتفاقاً (درمختار) ولہذا صرّح فی الذخیرة والمجتبی بأنہ إن سمّی بین الفاتحة والسورة المقروء ة سرّاً أو جہراً کان حسناً عندَ أبي حنیفة، ورجّحہ المحقق ابن الہمام وتلمیذہ الحلبي لشبہة الإختلاف في کونہا آیة من کل سورة (درمختار مع الشامی: ۲/۱۹۲، ط: زکریا) نیز دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند (۲/۱۲۰، سوال: ۲۷۱/۱ )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند