• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609384

    عنوان:

    اگر کلا بل لا تکرمون کی جگہ کلا بل تکرمون پڑھا تو نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : اگر کوئی آدمی نماز میں عشاء کی پہلی رکعت میں کلا بلا تکرمون ۔۔کے بجائے کلا بلا تکرمون ۔یعنی منفی کو مثبت میں پڑھ لے اورسجدہٌ سہو بھی نہ کرے تو نماز ہوجائے گی؟نماز کو نہ دہرایا ہے اورنہ قضا کی ہے ۔کیا نماز فاسد ہوگئی تو دہرانا واجب ہے ؟ برائے کرم جواب مرحمت فرماکر ممنون ومشکورفرمائیں۔

    جواب نمبر: 609384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 878-614/H=06/1443

     اگر کلا بل لا تکرمون کی جگہ کلا بل تکرمون پڑھا اور اس کا اعادہ کرکے تصحیح نہ کی تو نماز درست نہ ہوگی اور اس صورت میں نماز واجب الاعادہ ہے۔ اگر سجدہٴ سہو کر بھی لیتے تب بھی نماز صحیح ہونے کا حکم نہ ہوتا، اب قضاء کی نیت سے وہ نماز دہرالی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند