• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2394

    عنوان:

    ہم پانچ/چھ دوست ہر جمعہ کو نماز ظہر کے بعد گھومنے کے لیے پہاڑ کی چوٹی پر جاتے ہیں، داڑھی کی شرعی مقدار نہ ہونے کے باوجود ہم اپنی جماعت کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    ہم پانچ/چھ دوست ہر جمعہ کو نماز ظہر کے بعد گھومنے کے لیے پہاڑ کی چوٹی پر جاتے ہیں، داڑھی کی شرعی مقدار نہ ہونے کے باوجود ہم اپنی جماعت کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 2394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 713/ ج= 709/ ج

    مقدار مسنونہ تک داڑھی رکھنا شریعت میں واجب ہے اور فرائض پنج گانہ باجماعت ادا کرنا بھی واجب ے، اور دونوں مستقل واجب ہیں۔ اگر آپ پانچ /چھ ساتھی سب آپس میں غیرشرعی داڑھی والے ہیں تو اس کی وجہ سے جماعت کا وجوب ساقط نہ ہوگا، ایسے وقت میں آپ میں جو سب سے زیادہ مسائل سے واقف ہو اور قرآن اچھا پڑھنا جانتا ہو، اس کو امام بناکر آپ جماعت کریں، لیکن یاد رہے کہ غیرشرعی داڑھی رکھنے کا گناہ ہروقت ہوتا رہتا ہے اس لیے ہرایک کو شرعی داڑھی رکھنے کی فکر کرنی چاہیے اوراب تک جو کچھ ہوا اس سے توبہ لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند