• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39217

    عنوان: بغیر داڑھی كے نماز پڑھانا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی حافظ یا مولوی ہے اور وہ نماز روزہ یعنی اسلام کا پابند ہے ، لیکن وہ داڑھی نہیں رکھتا ہے تو کیا اسکے پیچھے نماز ہوگی؟ ایک مولوی صاحب کہہ رہے تھے کہ بغیر داڑھی کے نماز اگر کوئی پڑھاتا ہے تو وہ نماز نہیں ہوگی بلکہ وہ نماز لوٹانی ہوگی کیوں کہ بغیر داڑھی کے نماز پڑھانا حرام ہے اور نا جائز ہے۔ مہربانی کرکے آپ یہ بتائیں کہ کیا واقعی بغیر داڑھی والے کو نماز پڑھانا حرام ہے؟ نماز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 39217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1147-984/B=6/1433 حدیث شریف میں ہے لا یوٴم فاسق موٴمنا یعنی کوئی فاسق آدمی کسی موٴمن کی امامت نہ کرے، اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ فاسق امام کو امت کے لیے آگے نہ بڑھانا چاہیے، جو شخص ڈاڑھی بھی نہ رکھے وہ فاسق ہے خواہ مولوی ہو یا حافظ ہو۔ اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے۔ یعنی نماز ہوجاتی ہے مگر ثواب میں بہت کمی آجاتی ہے۔ اسے لوٹانے کی حاجت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند