• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158119

    عنوان: قبرستان کی مسجد میں نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: جیسا کہ قبرستان میں نماز پڑھنے کے بارے میں ممانعت یا کراہت ہے تو ہمارے قصبہ کے قبرستان میں ایک مسجد ہے تو اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ جیسا کہ عام طور پر وہاں جماعت بھی ہوتی ہے ؟

    جواب نمبر: 158119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:429-389/M=5/1439

    احادیث میں قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت آئی ہے اسی وجہ سے قبروں کی طرف رُخ کرکے نماز پڑھنا منع ہے؛ لیکن اگر نمازی کے سامنے کوئی قبر نہیں ہے یا اگر قبر ہے لیکن سُترہ یا دیوار حائل ہے تو کراہت نہیں، صورت مسئولہ میں آپ کے قصبہ کے قبرستان میں جو مسجد ہے اگر وہ قبرستان کے ایک کنارے قبروں سے خالی جگہ میں بنی ہوئی ہے یا سامنے قبریں ہیں لیکن قبلے کی دیوار حائل ہے تو ایسی صورت میں اس مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند