• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1905

    عنوان: کیا مرد اور عورت ایک ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں اگر وہ محرم ہوں ؟ جیسا کہ امریکہ میں ایک مسجد میں ہوا؟ عورتوں کے مسجد میں نماز پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: کیا مرد اور عورت ایک ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں اگر وہ محرم ہوں ؟ جیسا کہ امریکہ میں ایک مسجد میں ہوا؟ عورتوں کے مسجد میں نماز پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 1905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 675/ د= 669/ د

     

    جی ہاں اگر عورت محرم ہے تو مرد کے ساتھ جماعت کرکے نماز پڑھ سکتی ہے، مگر ایک عورت ہے تو بھی مرد کے پیچھے کھڑی ہوگی۔ عورتوں کا مسجد میں جماعت سے نماز پڑھنے کے لیے جانا مکروہ تحریمی ہے۔ ان کومسجد نہیں جانا چاہیے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اپنے دور میں عورتوں کو مسجد میں جانے سے سختی سے منع کیا تھا تو آج تو فتنہ کا اور بھی شیوع ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت کا کمرہ میں نماز پڑھنا افضل ہے صحن میں نماز پڑھنے سے، اور اس کا کوٹھری میں نماز پڑھنا بہتر ہے کمرہ میں پڑھنے سے۔ (مشکوة) عورتوں کو جماعت کی فضیلت گھر پر نماز پڑھنے سے حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند