• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153812

    عنوان: مسبوق کی اقتداء میں اقتداء کرنے والوں کی نماز درست ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا یہ درست ہے کہ ایک فرد فرض نماز پڑھتا ہے اور دوسرے ان کو ہاتھ لگا کر جماعت بنا لیتے ہیں؟ اور جو فوت شدہ پوری کر رہا ہو اس کو ہاتھ مار کر نماز با جماعت کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 153812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1354-1263/H=12/1438

    (۱) منفرد اپنی فرض نماز اداء کررہا ہو اور کچھ لوگ اُسی فرض نماز کو منفرد کی اقتداء کرکے اداء کرلیں تو سب کی نماز درست ہوجائے گی منفرد کو اشارہ کرکے یا ہاتھ لگاکر اس کے پیچھے نیت باندھ لیں تو یہ صورت درست ہے۔

    (۲) مسبوق کی اقتداء میں اقتداء کرنے والوں کی نماز درست نہ ہوگی ومنہا أنہ منفرد فیما یقضی (إلا في أربع مسائل) (أحداہا) لا یجوز اقتداء ہ ولا الاقتداء بہ فلو اقتدی مسبوق بمسبوق فسدت صلاة المقتدی قرأ أو لم یقرأ دون الإمام کذا في البحر الرائق اھ (الفتاوی الہندیة: ۱/۹۲، قبیل الباب السادس في الحدیث في الصلاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند