• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600525

    عنوان:

    سجدہ تلاوت میں قرآن پڑھنا اور دعا مانگنا

    سوال:

    کیا سجدہ تلاوت میں قرآن کریم کی تلاوت اور دعا مانگی جا سکتی ہے نیز نماز کے سجدوں میں تلاوت کا کیا حکم ہے ؟ جزاک اللہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 600525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 74-56/M=02/1442

     مسجدوں میں (خواہ سجدہ تلاوت ہو یا نمازوں کے سجدے ہوں) سجدے کی تسبیحات پڑھنی چاہئیں، قرآن کریم کی تلاوت نماز میں رکن قیام میں مشروع ہے، جس رکن کا جو وظیفہ ہے اس رکن میں وہی ادا کرنا چاہئے، پس سجدہ تلاوت میں قرآن کریم کی تلاوت و دعا سے احتراز بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند