• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18650

    عنوان:

    تشہد کی حالت میں سونے سے وضو کا حکم

    سوال:

    اگر کوئی شخص تشہد کی حالت کی طرح دو زانو بیٹھا ہو او راپنی کہنی اور کہنی سے نیچے ہاتھ کا حصہ گھٹنے کے قریب ران پر رکھ کر ہلکی یا گہری نیند سو جائے تو کیا اس کا وضو ٹوٹ جائے گا؟

    جواب نمبر: 18650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 35=35-1/1431

     

    تشہد کی حالت میں سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا: قال في شرح الوہبانیة: ظاہر الروایة أن النوم في الصلاة قائمًا أو قاعدًا أو ساجدًا لا یکون حدثًا سواء غلبہ النوم أو تعمدہ (شامی: ۱/۲۷۱، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند