• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175783

    عنوان: ظہر کی سنت سے پہلے سنت

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے بہت عرصہ پہلے کسی کی بابت پتہ چلا کہ ظہر کی چار سنت سے پہلے چار اور سنت پڑھی تو حدیث میں آتا ہے کہ اس کا پڑھنا ایسے ہے جیسے تہجد کی نماز پڑھی ہو کیا واقعی حدیث سے یہ بات ثابت ہے ؟

    جواب نمبر: 175783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 415-342/D=05/1441

    یہ فضیلت ظہر سے قبل چار رکعت سنت کی ہے، نہ کہ ان چار رکعت سنت سے پہلے مزید چار رکعت پڑھنے کی۔ عن البراء بن عازب، عن النبي - صلی اللہ علیہ وسلم - قال: من صلی قبل الظہر أربع رکعات کمن تہجد بہن من لیلہ، ومن صلاہن بعد العشاء کنّ مثلہن من لیلة القدر ۔ (مجمع الزوائد: ۲/۲۲۰-۲۲۱، رقم: ۳۳۲۲) ۔

    ترجمہ: حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ظہر سے پہلے چار رکعت پڑھے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے تہجد کی چار رکعتیں پڑھی ہوں۔ اور جو عشاء کے بعد چار رکعت پڑھے تو ایسا ہے جیسے لیلة القدر میں چار رکعت پڑھی ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند