• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154488

    عنوان: اگر پینٹ کے پائینچے ٹخنے کھولنے کے لیے یا شرٹ کی آستین موڑی ہوئی ہو تو کیا نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

    سوال: مفتی صاحب! یہ بتائیں کہ کیا اگر پینٹ کے پائینچے ٹخنے کھولنے کے لیے یا شرٹ کی آستین موڑی ہوئی ہو تو کیا نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟ بریلوی علماء کہتے ہیں کہ نہیں ہوتی۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1549-1420/B=1/1439

    آپ نے نماز کو کراہت سے بچانے کے لیے پینٹ کے پائینچے کو ٹخنے سے اوپر موڑا ہے اسی طرح شرٹ کی آستین کو گٹوں تک موڑا ہے یہ ٹھیک کیا اس صورت میں نماز بلا کسی کراہت آپ کی صحیح ہے البتہ شرٹ کی آستین زیادہ لمبی نہیں ہے تو ا س کا موڑنا بہتر نہیں ہے۔ نماز دونوں حالتوں میں صحیح ہو جاتی ہے۔ جو لوگ نماز کے نہ ہونے کا فتوی دیتے ہیں وہ صحیح نہیں ۔ ہر کس و ناکس کی بات کی طرف دھیان نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند