• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151839

    عنوان: عشاء کی نماز میں سنت اور وتر کے درمیان دو رکعت نفل تہجد کی نیت سے پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: مجھے تہجد نماز سے لگاؤ ہے لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے میں تہجد کے لیے مخصوص وقت میں نہیں اٹھ سکتا، البتہ میں نے یہ سنا ہے کہ عشاء کی نماز میں سنت اور وتر کے درمیان دو رکعت نفل تہجد کی سے پڑھنا بھی صحیح ہے ، اب نفل سنت اور وتر کے درمیان پڑھنے کے حوالے کوئی حدیث موجود ہے اگر ہے ۔ برائے مہربانی حوالہ دیجئے ۔

    جواب نمبر: 151839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 843-685/D=10/1438

    کوشش تو تہجد کے وقت اٹھنے کی کریں لیکن اگر اس وقت نہ اٹھ سکنے کا اندیشہ ہو تو بعد نماز عشاء سنت اور وتر کے درمیان تہجد کی نیت سے دوچار رکعتیں پڑھ لیں اگر تہجد میں نہ اٹھ سکے تو یہ نماز تہجد کی طرف سے کافی ہوجائے گی جیسا کہ درج ذیل حدیث میں ہے۔

    عن ثوبان عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: إن ہذا لسہر جُہد وثقل فإذا أوتر أحدکم فلیرکع رکعتین فإن قام عن اللیل وإلا کانتا لہ․ رواہ الدارمي (مشکاة)

    قال في المرقاة والأظہر أن المراد بالوتر ثلاث رکعات، والرکعتان قبلہ نافلة قائمة مقام التہجد وقیام اللیل الخ (مرقاة ۳/۳۲۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند