• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69621

    عنوان: منفرد نمازی کو امام بنانا

    سوال: اس طرح نماز پڑھنے کے بارے میں کہ میں چوتھی رکعت کے رکوع میں ایک تین لوگوں کی جماعت میں شامل ہوتا ہوں بعد سلام امام کے علاوہ باقی سبھی نمازی اپنی نماز پوری کرنے کے لیے اٹھ جاتے ہیں،میں بھی بچی ہوئی تین رکعتیں ادا کر کے نماز سے فارغ ہوتا ہوں، کیا اس صورت میں میری نماز ادا ہو گی؟ یہ مسئلہ آفس میں پیش آیا، کیا ہم آفس میں اس طرح نماز ادا کر سکتے ہیں کہ اگر کسی نے انفرادی طور پر نماز شروع کر دی ہے اور بعد میں کوئی اور اس کو امام بنا کر اسکے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 69621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1147-1089/SN=12/1437 جی ہاں! پڑھ سکتا ہے، ایسی صورت میں پہلے شخص جس کی اقتدا کی گئی اس پر ضروری ہے کہ اگر وہ نمازِ فجر یا مغرب یا عشاء پڑھ رہا ہوتو اسی وقت اور اسی جگہ سے جہاں تک قرأت کر چکا ہے جہر شروع کردے۔ ویجہر الإمام وجوباً بحسب الجماعة ․․․․․ ولو أتم بہ بعد الفاتحة أو بعضہا سرًّا أعادہ جہرًا بحر، لکن فی آخر شرح المنیة: أتمّ بہ بعد الفاتحة یجہر بالسورة إن قصد الإمامة إلی آخر مافي ردالمختار: ۲/۲۴۹، ۲۵۰، ط:زکریا، فصل فی القراء ة)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند