• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169837

    عنوان: قاعدہ اخیرہ میں شریک ہوتے ہی امام نے سلام پھیر دیا تو التحیات پڑھنے كے سلسلے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: مسبوق قاعدہ اخیرہ میں شریک ہوا شریک ہوتے ہی امام صاحب نے سلام پھیر دیا تو کیا مسبوق الحیات پڑھ کر بقیہ نماز پوری کرے یابغیرالتحیات پڑھے کھڑا ہوجائے برائے مہربانی جلد جواب جلد عطا فر مادیں۔

    جواب نمبر: 169837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:753-635/sn=8/1440

    جی ہاں! صورت مسئولہ میں مسبوق التحیات پڑھ کر بقیہ نماز پوری کرے گا۔ وجب متابعتہ) ․․․ (بخلاف سلامہ) أو قیامہ لثالثة (قبل تمام الموٴتم التشہد) فإنہ لا یتابعہ بل یتمہ لوجوبہ، ولو لم یتم جاز ․․․ وشمل بإطلاقہ ما لو اقتدی بہ في أثناء التشہد الأول أو الأخیر، فحین قعد قام إمامہ أو سلم، ومقتضاہ أنہ یتم التشہد ثم یقوم ولم أرہ صریحا، ثم رأیتہ فی الذخیرة ناقلاً عن أبي اللیث: المختار عندي أنہ یتم التشہد وإن لم یفعل أجزأہ اہ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۲/ ۲۰۰، ط: زکریا) نیز دیکھیں: فتاوی محمودیہ ۶/ ۵۵۸، ط: ڈابھیل، احسن الفتای ۳/ ۳۷۶، ط: زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند