عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 26081
جواب نمبر: 26081
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1750=1381-11/1431
اگر آپ نے کسی اہل حدیث کے پیچھے عید کی نماز بارہ تکبیرات کے ساتھ پڑھ لی تو آپ کی نماز صحیح ہوگئی۔ بشرطیکہ باقی کے مسائل میں حنفی مسلک کی وہ اہل حدیث امام رعایت کرتا ہو۔ اور سوتی موزے پر مسح نہ کرتا ہو۔ اہل حدیث اور سلفی دونوں ایک ہی ہیں۔ یہ چاروں ائمہ میں سے کسی ایک کی تقلید نہیں کرتے بلکہ تقلید کو شرک اورمقلدین کو مشرک کہتے ہیں، یہ خواہشات نفسانی پر عمل کرتے ہیں۔ یہ خود بھی گمراہ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں اور حنبلی لوگ حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ علیہ کے ماننے والے کہلاتے ہیں۔ یہ اہل حق میں سے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند