• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155151

    عنوان: نماز عشاء اول وقت میں ادا کرنا کیا خلاف سنت ہے ؟

    سوال: نماز عشاء اول وقت میں ادا کرنا کیا خلاف سنت ہے ؟ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:71-64/L=2/1439

    عشاء کی نماز کو اولِ وقت میں ادا کرنے کی گنجائش ہے؛ البتہ اس میں تاخیر مندوب ومستحب ہے۔ والمستحب ․․․ وتأخیر عشاء إلی ثلث اللیل․․ (درمختار: ۲/ ۲۶، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند