• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602035

    عنوان:

    نماز کی فرضیت کب ہوئی اور اس سےپہلے مسلمان کیا کرتے تھے؟

    سوال:

    نماز تو معراج پر فرض ہوئی، اس سے پہلے مسلمان کس قسم کی عبادت کرتے تھے ؟ اگر نمازیں پڑھتے تھے تو کتنی؟ اور ان کا کوئی وقت بھی مقرر تھا؟ صلوة و صوم اور دیگر عبادات کی تفصیل درکار ہے ۔

    جواب نمبر: 602035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 360-847/M=01/1443

     نماز کا حکم ابتداء اسلام میں آگیا تھا تاہم پانچ نمازوں کی فرضیت، معراج کے موقع پر نازل ہوئی۔ واقعہ معراج سے پہلے نماز کے متعلق بعض کا قول ہے کہ صبح وشام یعنی دو وقت، دو دو رکعت نماز تھی، اور رمضان کے روزوں کی فرضیت سے قبل عاشوراء کا روزہ تھا، جب رمضان کا روزہ فرض ہوا تو عاشورہ کی فرضیت منسوخ ہوگئی۔ ․․․․․ وقال قتادة: کان بدء الصلاة رکعتین بالغداة ورکعتین بالعشي۔ وإنما أراد ہوٴلاء: أن ذلک کان فرضا قبل افتراض الصلوات الخمس لیلة الإسراء الخ۔ (فتح الباری لابن رجب، کتاب الصلاة، باب کیف فرضت الصلاة لیلة الإسراء۔ ماخوذ من المکتبة الشاملة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند