• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609224

    عنوان:

    اٹھتے وقت دوبارہ تکبیر کہہ دینا؟

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب پوچھنا یہ تھا کہ: 1۔ اگر امام غلطی سے پہلی رکعت کے بعد بیٹھ جائے اور مقتدیوں کا لقمہ دینے کے بعد وہ کھڑا ہوجائے لیکن کھڑا ہوتے وقت دوبارہ تکبیر کہہ دے تو دوبارہ تکبیرکہنے کی وجہ سے کیا نماز ٹوٹ جائے گی؟ 1۔ اگر امام رکوع میں ہے اور مقتدی تکبیر تحریمہ کہہ کر اسی تکبیر سے سیدھا رکوع میں چلاجائے یعنی رکوع میں جانے کیلئے کوئی تکبیر نہ کہے توکیا نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 609224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 684-521/M=06/1443

     (۱) دوبارہ تکبیر کہہ دینے کی وجہ سے نماز نہیں ٹوٹے گی، نماز ہوجائے گی۔

    (۲) نماز اس صورت میں ہوجائے گی لیکن یہ طریقہ خلاف سنت ہے، مسنون یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ سیدھا کھڑے ہوکر کہے پھر دوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں جانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند