عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 165782
جواب نمبر: 165782
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 159-213/L=3/1440
امام بارگاہ خداوندی میں مسلمانوں کی درخواست پیش کرنے کے لئے ایک نمائندہ کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے شریعت میں ایسے آدمی کو امام بنانے کا حکم ہے جو متبع سنت و مسائل شرعیہ سے واقف ہو لہٰذا آپ اولاً اپنے امام کو سمجھائیے کہ گھر میں ٹی وی وغیرہ نہ رکھے اور رمضان وغیرہ کے روزوں کی پابندی کرے اگر وہ مان جاتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ اس کو معزول کرکے کسی متبع سنت ومسائل شرعیہ سے واقف شخص کو امامت کے لئے منتخب کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند